• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ دیا



بھارت کی خفیہ ایجنسی نے بھارت اور بنگلادیش کرکٹ سیریز کے دوران جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

جعلی تھریٹ الرٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے بھارتی ایجنسی کی جانب سے جاری الرٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے  کہا کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلادیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

کہیں تھریٹ الرٹ بنگلادیش طلبہ تحریک کمزور کرنے کی کوششوں کا تسلسل تو نہیں؟ کہیں یہ پروپیگنڈا دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلادیشی ٹیم پر حملہ کرنے کی ترغیب تو نہیں دے رہا؟

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، میچز چنائی، کانپور، گوالیار، دہلی اور بھارتی حیدر آباد میں شیڈول ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید