• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

 گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش کے میچز نہیں ہونے چاہئیں۔

گروپ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک میچز نہیں ہونے چاہئیں جب تک مظالم بند نہ ہوں، میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، میچز چنائی، کانپور، گوالیار، دہلی اور بھارتی حیدر آباد میں شیڈول ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنائی میں کھیلا جائے گا، میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید