پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم ایک بڑا مرحلہ ہے، جتنا ہوسکے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کسی چیلنج سے کم نہیں، ڈائیلاگ مزید ہونا اچھی بات ہے۔
شازیہ مری نے کہا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر کام کیا، انکا احترام کرتے ہیں۔ حکومت کو تجویز دی اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کرنا چاہیے، آن بورڈ لیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اتنی حکومتیں نہیں دیکھیں، جتنی اپوزیشن دیکھی۔ ہمیں بات کرتے رہنا چاہیے، حکومت جلدی چاہتی ہے لیکن کوئی بات نہیں۔
شازیہ مری نے کہا ہم سب کی نیت انصاف کے نظام کو مضبوط کرنے کی ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو نے بتایا حکومت کی کچھ تجاویز پر اتفاق نہیں کرتا۔
انھوں نے کہا کامران مرتضیٰ کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ پی پی رہنما نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو نہیں پڑھا۔