• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کل سے پولیس گردی جاری ہے: بیرسٹر محمد علی سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لاہور میں کل سے پولیس گردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات کارنر میٹنگ کے انعقاد پر 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، حکومت ہمیں جمہوری حق سے محروم نہ کرے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پُرامن جلسے کی خواہاں ہے، پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائیں، تحریکِ انصاف ڈرنے والی جماعت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس کی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

قصور روڈ کاہنہ پر جلسے کے اجازت دوپہر 3 سے 6 بجے تک ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید