• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کوچ مکی آرتھر مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے: وہاب ریاض

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

قومی سابق کرکٹر و پاکستانی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انہیں بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

گزشتہ شب وہاب ریاض نے ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران جہاں وہاب ریاض نے میزبان تابش ہاشمی اور آڈینس کے سوالات کے جواب دیے، وہیں انہوں نے ماضی کے دلچسپ قصے بھی سنائے۔


وہاب ریاض نے بتایا کہ میں نے فروری 2008ء میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کھیلا تھا، اس کے بعد ایک سیریز میں نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلی، پھر ٹرائی نیشن سیریز کے لیے جب ہم بنگلا دیش گئے تو مجھے شہرت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹر بننے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے مگر اس میں قسمت بھی کردار ادا کرتی ہے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے بتایا کہ میں نے 38 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی، کرکٹرز کے ساتھ ناانصافیاں ہوتی ہیں، یہ پاکستان کا کلچر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جب میں کھیل رہا تھا تو میں کسی کا پسندیدہ تھا، کسی کا نہیں، میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ میں مکی آرتھر کا فیورٹ پلیئر نہیں تھا، میں دو سال قومی ٹیم سے باہر رہ چکا ہوں، میں مکی کو پسند نہیں تھا، اس لیے میں ٹیم کا حصل نہیں بنا۔

وہاب ریاض نے مکی آرتھر کی جانب سے ملنے والی ناپسندیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کھل کر اور سیدھی بات کرنے والا انسان ہوں، مجھے چکنی چپڑی اور گھما کر باتیں کرنا نہیں آتا، ایک وجہ یہ تھی، دوسری وجہ یہ تھی کہ میں جنک فوڈز کا استعمال زیادہ کرتا تھا، اس سے مکی کو لگتا تھا کہ میں دیگر کھلاڑیوں کو یہ ترغیب دے رہا ہوں۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید