• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس سرمایہ کاری میں چینی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کریں گے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل اور گیس میں سرمایہ کاری کےلیے چینی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کریں گے۔

تیل و گیس کے شعبے میں بیرونی سرکاری کےلیے چین میں جاری آٹھویں سلک روٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کا انعقاد کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پویلین میں چینی کمپنیوں کو تیل و گیس کے شعبے میں سرکاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر پیٹرولیم نے چینی کمپنیوں کو پاکستان کے تیل و گیس سیکٹر میں شراکت داری کےلیے بات چیت کی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ چینی کمپنیاں تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، حکومت ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں ریفائنری اور کوئلے کی ری گیسیفکیشن میں سرمایہ کاری کریں گی، چینی کمپنیاں رینیو ایبل انرجی میں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق چینی کمپنیوں نے پاکستان پویلین میں پاکستانی کمپنیوں سے پویلین میں بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید