• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک


کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر شروع ہونے سے پہلے لیک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچہ رات 12 بجے لیک ہوا۔

اس حوالے سے چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر محبوب کا کہنا ہے کہ ہم نے خدشہ ظاہر کیا تھا پیپر لیک ہو سکتا ہے، اُمید ہے لیک ہونے والا پیپر جعلی ہو۔

دوسری جانب ڈاؤ انتظامیہ نے وائرل پیپر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ پیپر میں ایسے ہی سوالات پائے گئے تو احتجاج کریں گے۔

ملک بھر کی سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ جاری ہیں۔  

ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18000 سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دے رہے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید