• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے ناقص انتظامات پر ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے ناقص انتظامات پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔ 

کراچی سے ایم کیو ایم اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کی وزارت صحت انتظامی بنیادوں پر مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ 

ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود طلباء وطالبات کیلئے ناقص انتظامات کیے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بیٹھنے اور پینے کے پانی تک کا مناسب انتظام نہیں تھا۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ لاہور میں 8 جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صرف 2 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر شروع ہونے سے پہلے لیک ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف طریقے سے منعقد ہوا۔

قومی خبریں سے مزید