• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلیے، کراچی پولیس چیف

فائل فوٹو، جاوید عالم اوڈھو
فائل فوٹو، جاوید عالم اوڈھو

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں 2 ماہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلیے گئے۔

کراچی پولیس چیف جاؤید عالم اوڈھو نےان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ایسٹ، ویسٹ اور ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کراچی میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، پولیس پر حملوں کے معاملے کو حل کرنےکی کوششیں شروع کررہے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ 2 ماہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیس حل کئے ہیں، پولیس کلنگ کے کیسز زیادہ تر ڈکیتی مزاحمت پر بھی تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پولیس پر حملوں کے 4 جبکہ رواں برس پولیس کلنگ کی 9 وارداتیں ہوئی ہیں، جن میں 80 فیصد کیسز حل کردیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکار اور راہ گیر کو 21 ستمبر کو قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث 2 ملزمان حسین اور اخلاق کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کلنگ کی 6 واردارتیں ڈکیتی اور 3 دہشت گردوں کی فائرنگ کی ہیں۔

اس موقع پر جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں چھینی ہوئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کےلیےبھی کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید