انٹر بینک میں آج کاروبارکے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 311 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 538 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔