• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کی چیمپئنز کپ کے پلے آف میں شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط کر دی گئی۔

شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی، بائیں گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد ان کو رن بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی شاہین آفریدی کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنٹر کل ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید