• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 628 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید