• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان کی مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ چل گیا کہ جن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے حق پر قبضہ کیا وہ کتنی جمہوری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، سیاسی مقدمات میں کسی کو بھی قید نہ کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیسے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی قید ہیں، ان میں تو پوری پی ڈی ایم کو اندر ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید