بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کے بارے میں اطلاع ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کےلیے کیس فائل کیا ہے، ان کی آٹھ برس قبل شادی ہوئی تھی۔
یہ اطلاع ایک گمنام ذریعہ نے ممبئی کی ایک عدالت کے حوالے سے شیئر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں علیحدگی کی وجہ کیا ہے، اس حوالے سے ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ تاہم باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ 50 سالہ ارمیلا نے محس اختر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور انھوں نے کورٹ میں کیس بھی داخل کر دیا ہے۔
دونوں کی 4 فروری 2016 کو شادی ہوئی تھی اور بین المذاہب شادی پر لوگ کافی حیران بھی ہوئے تھے، اسکی ایک وجہ کشمیری نژاد محسن اختر اور ارمیلا کے درمیان عمروں کی تفاوت بھی تھی۔
یاد رہے کہ محسن ارمیلا سے 10 برس چھوٹے ہیں۔ گو کہ ارمیلا کی زندگی تو ایک کھلی کتاب کی مانند ہے لیکن محسن اختر کے بارے کچھ زیادہ معلومات عام نہیں کہ وہ کون ہیں؟
صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ بزنس مین اور ماڈل ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔