ممبئی (آئی این پی )بولی وڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر تنقید کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنما ارون یادو کو کھری کھری سنا دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دلیپ کمار نے صرف فلمی دنیا میں شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ہندو نام کا استعمال کیا۔بی جے پی رہنما نے لکھا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔آخر میں انہوں نے دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بی جے پی رہنما کے اس نفرت انگیز ٹوئٹ پر جہاں دلیپ کمار کے مداحوں نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تو وہیں بولی وڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھی خاموش نہ رہیں۔ارمیلا ماٹونڈکر نے بی جے پی رہنما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے۔