• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔

عیسی نگری اور لائنز ایریا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بند کردیا جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ بھی لگائی جس کے سبب اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

عیسی نگری پر علاقہ مکین نکل آئے سڑک کے دونوں ٹریک بند کردیے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 

احتجاج کے باعث عیسی نگری حسن اسکوائر اور نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ دوسری جانب غریب آباد اور لیاقت آباد تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، احتجاج تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا،  بعد ازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ 

لائنز ایریا کے رہائشی سگنل فری کوریڈور تھری پر نکل آئے اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔ 

پولیس نے کچھ دیر مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے،  صورتحال کے باعث صدر اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید