اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو کے درمیان ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔