• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صالح بھوتانی کے گھر پر بلوچستان پولیس کا چھاپا، سندھ حکومت کا احتجاج

 


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کے گھر پر بلوچستان پولیس کے چھاپے پر حکومت سندھ نے بلوچستان حکومت سے احتجاج کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بھوتانی برادران کے گھروں پر چھاپے

خط میں کہا گیا کہ 22 ستمبر کو صالح بھوتانی کے گھر پر سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا گیا۔ بلوچستان پولیس کا یہ عمل مکمل طور پر غیر قانونی تھا، بلوچستان پولیس کے اس عمل پر سنجیدہ تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا جس میں گھر سے دو ملازمین سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید