بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ ہدایتکار مجھے صرف غریب اور مڈل کلاس کے کرداروں میں کاسٹ کرتے ہیں، مجھے امیر دکھانے میں دقت ہوتی ہے۔
انہوں نے فلموں میں اپنے لیے اسٹریو ٹائپ کرداروں، جس میں درمیانے طبقے اور نچلے درجے کے پس منظر کے حامل کردار شامل ہیں، پر گفتگو کی۔
واضح رہے کہ 55 سالہ منوج باجپائی نے خود کو اپنے عہد کا ایک کامیاب اور قابل احترام اداکار کے طور پر منوایا ہے۔
او ٹی ٹی کی آمد اور دی فیملی مین میں انکی اچھی پرفارمنس کے باعث وہ ناظرین میں بھی کافی مقبول ہیں۔ جہاں ناقدین اور سامعین اسے ملک کے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک قرار دیتے ہیں، منوج تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بھی دقیانوسی تصورات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب ناقدین اور ناظرین انہیں بھارت کے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں شمار کرتے ہیں، منوج بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں تاہم وہ اسٹریو ٹائپ کرداروں کا شکار ہیں۔