• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے افواہوں کا ایندھن بننے میں دلچسپی نہیں، موہنی ڈے

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بینڈ ممبر گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنی طلاق سے جڑی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے درمیان 29 برس کی شادی کے بعد علیحدگی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد موہنی ڈے کے یکساں اقدام کے بعد افواہوں نے جنم لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہنی ڈے نے اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اے آر رحمان اور گٹارسٹ سے متعلق افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موہنی رائے ان خبروں پر خاموشی توڑی اور انہیں افواہ کہہ کر مسترد کردیا، ساتھ ہی پرائیوس کے احترام پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انٹرویوز کےلیے بے تحاشہ درخواستیں مل رہی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ یہ کیا ہے، میں احترام کے ساتھ انہیں ٹھکراتی ہوں کیونکہ مجھے اس معاملے میں ایندھن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید