• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سرکاری اسکول میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

پشاور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں کلرک کی جانب سے طالبات کو مختلف طریقے سے ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ڈائریکٹریٹ جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کو 7 دن میں تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی لاء اینڈ ہیومن رائٹس نے ڈی ای او پشاور کو اس حوالے سے خط ارسال کیا اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کو 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

خط میں کہا گیا کہ کلرک پر طالبات سے مختلف بہانوں سے پیسے وصول کرنے اور اسکول میں لگے کیمروں کے ذریعہ طالبات کو مانیٹر کرنے کا الزام ہے۔ 

کلرک کی حرکات سے والدین اور طالبات تشویش کا شکار ہیں جبکہ والدین اور طالبات نے صوبائی حکام کو مسئلہ حل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید