• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن میں مالی بحران سخت، ملازمین دو ماہ کی تنخواہ سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ایک بار پھر فیڈریشن سخت ترین مالی بحران سے دوچار ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں، دوسری جانب کراچی اور لاہور میں پی ایچ ایف کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہ کے منتظر ہیں۔ پی ایچ ایف کے دونوں دفاتر میں ملازمین کو اے سی کے استعمال سے بھی روک دیا گیا جبکہ بجلی کی بچت کے لئے لائٹوں کے بھی کم استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پچھلے سال کے پانچ ماہ کی تنخواہ پہلے ہی جاری نہیں کی گئی ہے، پی ایچ ایف کراچی آفس میں15 اور لاہور آفس میں 19 ملازمین ہیں۔ پی ایچ ایف کے ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ سخت مالی بحران کے سبب ڈیلی الاؤنس اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے، صورت حال سےحکومتی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید