کراچی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت آصف کے نام سے کر لی گئی ہے جو کہ رنگ ساز اور بلدیہ کا ہی رہائشی تھا، اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا خول اور ایک میگزین ملا ہے، مقتول سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔