• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں بتا دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اداکارہ کے ایک بھارتی مداح نے اس سیشن کے دوران سوال کیا کہ آپ نے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

ماہرہ خان نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔

ایک اور مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار یا اداکارہ کون سی ہیں؟

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

ماہرہ خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے پسندیدہ ساتھی اداکار بہت سارے ہیں لیکن مجھے احمد علی اکبر کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید