• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: آنکھوں کے علاج کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کے قیام کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں آنکھوں کے علاج کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بورڈ آف ریوینیو کی دستاویزات کے مطابق نجی ٹرسٹ کو آنکھوں کے اسپتال کے لیے 63 کنال 9 مرلہ سرکاری اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ریوینیو نے ڈی سی لاہور کو شہر میں اراضی کی فراہمی اور پرائس اسسمنٹ کا ٹاسک سونپا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے موضع ہلوکی میں 63 کنال 9 مرلہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی ہے، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی نے اراضی ایک لاکھ فی ایکڑ سالانہ پر دینے کی تجویز دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے 5 ہزار روپے فی ایکٹر سالانہ لیز پر دینے کی منظوری دی ہے، نجی ٹرسٹ کو 30 سال کے لیے، 2054ء تک اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی ٹرسٹ پاکستان میں آنکھوں کے 6 اسپتال چلا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید