• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 برسوں سے جاپان کی اہم مساجد میں تلاوت کلام پاک پیش کر رہا ہوں، قاری صداقت

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری صداقت علی ماہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں امریکا سے جاپان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ہونے والی دینی تقریبات میں اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کریں گے۔

جاپان پہنچنے کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے قاری صداقت علی نے بتایا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سارا سال ہی خاص طور پر ربیع الاول میں پاکستان سمیت دنیا کے اہم ممالک میں پاکستانی و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی دعوت پر دورے کرتے ہیں اور اللّٰہ کا کلام پاک اپنی آواز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

قاری صداقت علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 برسوں سے جاپان آ رہے ہیں اور یہاں کی اہم مساجد میں تلاوت کلام پاک پیش کرتے ہیں۔

اپنے حالیہ دورہ جاپان کی مصروفیات کے حوالے سے قاری صداقت علی نے بتایا کہ ہفتہ 28 اکتوبر کو حافظ محمد قمر جو جامعہ مسجد محمدیہ معصومہ ایسا ساکی گما کین جاپان کے امام بھی ہیں کی جانب سے منعقد ہونے والی محفل میلاد میں شریک ہوں گے اور اتوار کو ٹوکیو میں جامی ترک مسجد میں دینی محفل میں تلاوت کلام پاک پیش کریں گے۔

قاری صداقت علی نے بتایا کہ جاپان کے بعد امریکا اور پھر یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ دنیا کا ہر مسلمان سچا عاشق رسولﷺ ہے اور وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انھیں اپنے دین کی خدمت کےلیے چنا ہے۔

قاری صداقت علی نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی کہ وہ ہفتے کے روز ایساساکی گما کین اور اتوار کو ترک مسجد ٹوکیو میں دینی محافل میں شریک ہوں۔

قومی خبریں سے مزید