کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، فرنٹیئر کالونی میں ریسٹورنٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال کیا گیا دستی بم پھٹ نہ سکا، اس موقع پر ملزمان نےفائرنگ بھی کی۔
ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں سویا ہوا تھا، فائرنگ کی آواز سے اٹھا۔
ریسٹورنٹ مالک نے بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، 2022 میں بھتے کی پرچی ملی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔