• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ اسٹیڈیم میں ایک خاتون کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔

جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے زوردار اور اونچا چھکا مارا جس سے میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔

بھارتی بیٹر کے چھکے کے بعد گیند باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد خاتون کے گال پر جا لگی جس سے وہ رو پڑی۔

خاتون مداح کو چوٹ کی جگہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید