• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا پٹانی کے والد کیساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ، مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کو 5 افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کا دھوکا دیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے ادکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ روپے 3 مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لیے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید