اقوام مُتحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار قیام امن سمیت کئی لحاظ سے بڑا اہم ہے۔
نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگوں میں اقوام متحدہ کو ناکام کہنے والے یہ بھی دیکھیں گے کہ اقوام متحدہ کا کون سا ادارہ فعال ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ڈیڈ لاک یو این سیکریٹری جنرل کو اپنے فرائض سے نہیں روک سکتا، ڈیڈ لاک کو اقوام متحدہ کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے بعد سیکرٹری جنرل پاکستان گئے۔