انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی۔
کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی، یہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پروگرام ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ کے لیے مدد ملے گی۔
وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو شہباز شریف سے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک دی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کر رہی ہے۔