• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بفر زون سے اغواء ہونے والا شہری اورنگی ٹاؤن سے بازیاب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مغوی کی رہائی کے عوض رقم طلب کی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی مدد علی کو بازیاب کرلیا۔

 مدد علی کو بفرزون کے علاقے سے اس کی گاڑی سمیت اغواء کیا گیا تھا۔  ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گاڑی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

 ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان پیشے کے اعتبار سے سیکیورٹی گارڈ ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید