• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 192 افراد ہلاک، 32 لاپتہ

نیپال میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 192 ہوگئی---- فائل فوٹو
نیپال میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 192 ہوگئی---- فائل فوٹو

نیپال میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتِ حال جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 192 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نیپال میں گزشتہ 2 دن سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث شدید تباہی ہوئی، کم از کم 192 افراد ہلاک اور 32 لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ کٹھمنڈو میں 56 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ وزارتِ داخلہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ 

متاثرہ علاقوں میں اسکول 3 روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ز

بین الاقوامی خبریں سے مزید