• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم کی کل آمد، پاکستان کو جیت کی تلاش

کراچی (جنگ نیوز) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 2 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔ ہوم سیریز میں بنگلہ دیش سے مایوس کن شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کی تلاش میں ہے۔ پاکستان نے آخری بار فروری 2021 میں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا تھا جب انہوں نے راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹ ماہرین اور شائقین کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔ پاکستان کی ناقص کارکردگی کے لیے ملک میں معیاری پچز اور انفراسٹرکچر کی کمی کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ بہت سے لوگ پی سی بی کی انتظامیہ میں بار بار تبدیلیوں اور پاکستان ٹیم میں اتحاد کی کمی کو بھی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ دورے کیلئے انگلینڈ اسکواڈ: بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جورڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون ، کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

اسپورٹس سے مزید