• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 23 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی میں پیر کو ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے 7وکٹ پر 140رنز بنائے ۔ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر دو جبکہ ندا ڈار ، ڈیانا بیگ ، طوبی حسن اور اومیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 117 رنز بناسکی، اومیمہ سہیل نے 33 رنزبنائے۔ منیبہ علی11، گل فیروزہ17، سدرا امین10، نداڈار14 ، ارم جاوید صفر پر اور عالیہ ریاض نے10 ،کپتان فاطمہ ثناء17، صدف شمس ایک، عروب شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دریں اثنا دونوں وارم اپ میچز ہارنے کے بعد بھی پلیئرز اپنی تیاریوں سے خوش ہیں۔ سعدیہ اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے تیاری کافی اچھی کی ہے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے کافی اعتماد ملا، دبئی کی پچز اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں، یہی دیکھتے ہوئے ٹیم کمبینیشن بنایا ہے۔ نشرح سندھو نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کو جتوائیں۔تیاری اچھی ہے، گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کیلئے پلان بنالیا ہے، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ ہوا۔

اسپورٹس سے مزید