• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ حکومت کریگی، بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے صورت حال نے نئی کروٹ لی ہے۔ بھارتی بورڈ کے اہم عہدیدار کے مطابق اس متعلق فیصلہ بھارتی حکومت آئندہ سال کے اوائل میں کرے گی۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا اور بورڈ کی جانب سے اس قسم کے اشارے مل رہے تھے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ پاکستان کر کٹ بورڈنے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا جوشیڈول شیئر کیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔ اس قسم کی اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے دوران صرف میچ کھیلنے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے گی، تاہم پیر کو تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ۔ اس متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ہم پالیسی کے مطابق بین الاقوامی دوروں کیلئے ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں ، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کو مانیں گے۔ دوسری جانب پی سی بی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈال رکھی ہے کہ وہ ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان لائے۔ پاکستان نے بھارتی میچز کسی دوسرے وینیو پر رکھنے کی بھی حمایت نہیں کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید