• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توڑ پھوڑ کیس: زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل —فائل فوٹو
 پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل —فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی۔

زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید