پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سابق وزیرِ اعظم اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں کرا سکتا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو کچھ نہیں ہوتا، اسلام آباد میں 2 گھنٹے جلسہ لیٹ ہونے پر پوری پی ٹی آئی پر ایف آئی آر درج کرا دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حفاظتی ضمانت پر اس ایوان میں موجود ہوں، ایف آئی آر میں درج ہے کہ میں نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے گن چھین لی، محمود خان اچکزئی ایوان میں بیٹھے ہیں، ان کے بارے میں مقدمے میں درج ہے کہ پولیس کی بلٹ پروف جیکٹ چھین کر لے گئے۔
زرتاج گل نے کہا کہ شکر ہے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔