• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کی 81 سالہ خاتون کی مِس یونیورس مقابلے میں شرکت

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

جنوبی کوریا کی 81 سالہ بزرگ خاتون ماڈل نے تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بزرگ خاتون مِس یونیورس کوریا کے مقابلے میں معمر ترین خاتون کے طور پر شامل ہوئیں تاہم وہ مقابلہ جیت نہ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوئی سون (Choi Soon-hwa) نامی خاتون اپنے سفید بالوں کی  پرواہ کیے بغیر مقابلے میں شریک ہوئیں اور اسٹیج پر دیگر نوجوان ماڈلز کے ساتھ کھڑی بھی ہوئیں۔

پیر کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے مقابلے میں مِس چوئی جیت نہ سکیں، انہیں بہترین ڈریسر کا ایوارڈ دیا گیا، اس مقابلے میں 32 خواتین شامل تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے کی فاتح نومبر میں ہونے والے مِس یونیورس مقابلے میں جنوبی کوریا کی نمائندگی کریں گی۔

اس سے قبل مِس چوئی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دنیا کو حیران کرنا چاہتی ہوں کہ 81 سالہ خاتون اتنی صحت مند کیسے ہے، اس نے اپنے جسم کو اس طرح کیسے برقرار رکھا اور اس کی خوراک کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس چوئی 22 سال سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید