کراچی (اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں بدھ کو ملتان پہنچے گی ۔ اطلاعات ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی شدید گرمی میں ٹیسٹ کے شیڈول پر اپنے بورڈ سے نالاں ہیں، انگلینڈ کے کوچز اور کھلاڑیوں کو اپنے ہی بورڈ سے شدید شکایات ہوگئی ہے، انہوں نےشیڈول کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ انگلینڈ ٹیم اپنے عبوری ہیڈ کوچ مارک ٹریسکوتھک کے ساتھ آ ئے گی۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نہیں آرہے ہیں۔ ٹریسکوتھک کہتے ہیں کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، یہ چیزیں بورڈ کی سطح پر طے ہوئی ہیں ۔ ملتان کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہو گا اور ہم اس میں پھنس جائیں گے۔