الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کی الیکشن ٹریبونل منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آرڈر جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواستوں پر آرڈر جاری کیا۔
کمیشن کے جاری کیے گئے آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیسز منتقلی اور ضمنی درخواستوں کا جائزہ لیا۔
الیکشن کمیشن کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں کے اٹھائے گئے سوالات کا درخواست دیکھے بغیر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
جاری کیے گئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل حلقوں سے متعلق درخواستوں کا اصل ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔