• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی و دیگر کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا


سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر کا نام پاسپورٹ پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور راسخ الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر نے نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید