• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور بار کونسل کا آئینی ترامیم رکوانے کیلئے مزاحمت کا اعلان


اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے آئینی ترامیم رکوانے کے لیے مزاحمت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی علیم عباسی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم آئینی ترمیم مسترد کرتے ہیں بلکہ اس کی مزاحمت کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مخصوص شخصیات، مخصوص سیاسی جماعتوں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جا رہی ہیں۔

علیم عباسی نے یہ بھی کہا کہ ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے پاس سیشن جج سے زیادہ کا اختیار نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید