سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا ہے۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل مملکتوں میں غنڈے کی طرح معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، قائدِ اعظم کا پہلا مؤقف یہ تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کے لیے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سے ملاقات ہوئی، خراجِ تحسین پیش کرنے آیا تھا کہ ملک کے مشکل حالات میں یہ قربانی دے رہے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ تحریکِ انصاف پُرامن جماعت ہے، جتنے جلسے کیے پُرامن کیے، ہر جلسے میں پولیس نے تشدد کیا ہے، میں نےاپیل کی ہے پی ٹی آئی جتنے احتجاج کرے امن کے دائرے میں کرے۔