وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ن لیگی رہنما عرفان صدیقی نے وزیرِاعظم کو یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امتِ مسلمہ کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے وزیرِ اعظم کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم کو مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی بتائیں۔