• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پابندیوں اور جارحیت  کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی ہے۔

فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا  کرنے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

فلسطینی میڈیا القدس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کر رہے ہیں۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ان نمازیوں میں نوجوانوں اور بزرگوں کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

دوسری جانب اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی انروا (UNRWA) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو دنوں کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے زیر انتظام تین اسکول شیلٹرز پر حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 41,802 افراد شہید اور 96,844 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

اسرائیل میں، 7 اکتوبر 2023  کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو قیدی بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید