پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضایی کو ایرانی سپریم لیڈر کا فوجی مشیر مقرر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضایی کو اپنا فوجی مشیر مقرر کیا ہے۔
محسن رضایی نے پہلے سیکرڈ ڈیفنس کے کمانڈر اور اسلامی انقلاب کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر کے طور پر 16 سال خدمات انجام دی ہیں، ان کی قیادت میں پاسداران انقلاب ایک بڑی اور طاقتور فورس بنی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شہید والد کے منتخب عہدیدار اپنی پوسٹس پر برقرار رہیں گے۔
سپریم لیڈر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں والد کی زندگی میں دی گئی پالیسیوں اور رہنمائی کے مطابق جاری رکھیں۔