• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایران کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کی بنیادی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے سے گریز کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی فوج کے پاس ایران کے بجلی گھروں کو ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن ایسا کرنے سے برسوں کی تعمیر نو اور انسانی المیہ جنم لے گا، اس لیے وہ اس اقدام سے باز رہ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا، ’میں نے تہران میں بہت سی انفرااسٹرکچر کو چھوڑ دیا کیونکہ اگر اسے نقصان پہنچایا جائے تو اسے بنانے میں برسوں لگیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’خلیج فارس کے خارگ جزیرے پر حملے کے دوران بھی تیل کی پائپ لائنز کو نشانہ نہیں بنایا گیا تاکہ بڑے پیمانے پر نقصان نہ ہو۔‘

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں سمیت شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایران نے خبردار کیا کہ اگر اس کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو پورا خطہ تاریکی میں ڈوب سکتا ہے۔

ایران کے مؤقف کے مطابق یہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل خطے میں شہری زندگی کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ ایران اپنی مزاحمتی پالیسی پر ثابت قدم ہے اور مسلم دنیا کو اس حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید