• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کےلیے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید