• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ: سہیل سسٹرز گولڈ، سلور اور برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

ٹوئنکل سہیل
ٹوئنکل سہیل

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سہیل سسٹرز گولڈ میڈل، سلور میڈل اور برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

جنوبی افریقا کے شہر سن سٹی میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے کلاسک بینچ پریس کی 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

اُن کی ایک اور بہن ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری کے کلاسک بنچ پریس میں سلور میڈل حاصل کیا، تیسری بہن ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام کیٹگری میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

اسی کیٹیگری میں انگلینڈکی پاور لفٹر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارت کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید